سرینگر: متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 15نومبر سے 18نومبر تک موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے جس دوران بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف وباری کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 14نومبر کو وادی کے میدانی علاقوں میں خاص طورپر جنوبی کشمیر میں ایک سے دو انچ برف باری ہوسکتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں ایک سے دو فٹ تک بھاری برف باری ہونے کا امکان ہے۔ kashmir Weather Update
برف باری سے پڑنے والے ممکنہ اثرات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات سے زمینی ٹرانسپورٹ عارضی طور پرمتاثر ہوسکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاص طور پر سری نگر- جموں قومی شاہراہ، زوجیلا پاس، سنتھن ٹاپ، مغل روڈ وغیرہ پر14نومبر،19سے 20نومبر تک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہونے کا امکان ہے نیز میوہ باغوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ kashmir weather update
متعلقہ محکمے نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی موجودہ حالت معلوم کئے بغیر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ MeT Forecasts Scattered Snowfall In JK
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ Weather in Kashmir
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ kashmir weather update
یہ بھی پڑھیں : Kashmir Weather Update کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ 11 نومبر تک جاری رہنے کا امکان