ETV Bharat / state

کشمیر: خوشگوار موسم کے بعد برف باری کی پیش گوئی - فی الوقت باغوں کی دوا پاشی کرنے سے احتراز

وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے باغ مالکان سے فی الوقت باغوں کی دوا پاشی کرنے سے احتراز کرنے کی صلاح دی ہے۔

کشمیر: خوشگوار موسم کے بعد برف باری کی پیش گوئی

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 2:44 PM IST

محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم ڈاکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ جموں کشمیر 5 سے 7 مارچ تک مغربی ہواؤں کے زیر اثر رہے گا جس دوران 5 مارچ کی سہ پہر سے ہی ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جس کی شدت بتدریج تیز ہوگی اور بالائی علاقوں میں درمیانی درجے سے بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں طوفان برق وباد کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ 6 مارچ کو وادی کے میدانی علاقوں میں بھی برف باری متوقع ہے۔ موصوف ناظم نے بتایا کہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر رام بن- بانہال علاقے میں مٹی کے تودے گر آنے کا بھی خدشہ ہے۔

انہوں نے باغ مالکان کو مطلع کیا کہ وہ 5 سے 7 مارچ تک اپنے باغوں کی دوا پاشی کرنے سے احتراز کریں۔ ادھر وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر بدھ کو یہ رپورٹ فائل کرنے تک دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل وحمل معطل رہی۔

ہائی ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز رام بن اور پیدہ علاقوں میں بھاری بھر کم مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل روک دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو صاف کرنے کے لئے متعلقہ ایجنسیاں جنگی بنیادوں پر آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور گرین سگنل موصول ہوتے ہی پہلے شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو اپنی اپنی منزلوں کی طرف چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

وادی میں بدھ کے روز موسم بطور مجموعی خشک ہی نہیں بلکہ خوشگوار رہا۔ لوگوں کو دھوپ سے محظوظ ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور دیہات میں کسانوں کو اپنے باغوں اور کھیتوں میں مختلف کاموں کے ساتھ مصروف بھی دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سےکم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 2.7 اور 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.