ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کشمیر میں بارش و برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ '30 مارچ سے 5 اپریل تک وادی میں بارش و برفباری کا امکان ہے۔ IMD forecast on Kashmir Weather

کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی
کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 11:53 AM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک و خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 30 مارچ سے 5 اپریل تک میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارش جب کہ بالائی علاقوں میں بیشتر مقامات پر برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ ادھر وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت بہتر ہونے کے باوجود معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.