ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے ہفتے کے دوران برف و باراں کا امکان - کشمیر میں درجہ حرارت

وادی کشمیر میں موسم کا اترا چڑھاؤ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے وادی میں 24 سے 26 مئی تک میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ rain Forecast in Kashmir

کشمیر میں اگلے ہفتے کے دوران برف و باراں کا امکان

author img

By

Published : May 19, 2023, 1:11 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے ہفتے کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 24 سے 26 مئی تک میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں بھاری بارشیں متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بیچ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد دوپہر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 20 سے 23 مئی تک بھی موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا ہی امکان ہے تاہم بعد دوپہر کہیں کہیں بارشوں کا بھی امکان ہے۔

محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 19 سے 23 مئی کے درمیان باغوں کی دو پاشی اور فصل کٹائی کا کام انجام دیں۔ دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 13.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Rain Damages Strawberry Crop: بارش سے اسٹرا بیری فصل کو نقصان، کاشتکار پریشان

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.