ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے چھتیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔ Weather Forecast in Kashmir

کشمیر میں اگلے چھتیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 12:29 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ بیشتر مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے جس سے سردی کی لہر تیز تر ہوئی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں ہفتے کی دو پہر سے اتوار کی صبح تک میدانی علاقوں میں ہلک بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا تاہم وادی میں ماہ رواں کے آخر تک بھاری باری ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ادھر وادی میں سر نگر کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے جس سے سردی تیزتر ہوئی ہے۔ Snow in Kashmir

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز، گلمرگ اور پہلگام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کی دوسری سرد ترین جگہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی10.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا وادی میں جمعے کو صبح سے ہی موسم خشک رہا اور مطلع پر چھائے بادلوں اور آفتاب کے درمیان سنگھرش جاری رہا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.