سرینگر:جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر میں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کئی روز سے سڑکوں پر چھاپڑی فروشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ایس ایم سی کے انسداد تجاوزات ٹیم نے آج تیسرے روز سرینگر کے کئی جگہوں پر سڑکوں سے ناجائز قبضہ ہٹا کر چھاپڑی فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔ Anti encroachment drive In Srinagar
اس دوران ایس ایم سی کی ٹیم نے شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں کارروائی کی ہے۔ ایس ایم سی نے کرن نگر صفا کدل، درویش کدل ، سکہ ڈافر اور علی جان روڈ پر ناجائز جھاپڑی فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ مذکورہ ٹیم نے موقعے پر ہی کئی چھاپڑی فروشوں کو جرمانہ جبکہ کئی چھاپڑی فروشوں کا سامان بھی ضبط کر لیا۔SMC Drive On Street vendors in Srinagar
وہیں عوامی حلقوں نے ایس ایم سی کے اس کارروائی کی کافت ستائش کی ۔ لوگوں کے مطابق کئی خود غرض چھاپڑی فروشوں نے سڑکوں پر سامان رکھ کر فٹ پاتوں سمیت سڑکوں پر قبضہ کیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو چلنے پھرنے میں دشواریاں پیش آتی ہے۔
مزید پڑھیں: SMC Turns into Political Circus ایس ایم سی شہر کی تعمیرو ترقی کا مرکزی نہیں بلکہ سیاسی اکھاڑے میں تبدیل