عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں مزید اضافے کے پش نظر شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سورہ کی انتظامیہ نے پیر کے روز ہسپتال کے آؤٹ پیشنٹس ڈپارٹمنٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہسپتال کے ترجمان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر کلسوم بٹ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ہسپتال کا او پی ڈی بند کر دیا گیا ہے، تاہم ہنگامی خدمات بدستور جاری رہیں گی۔'
یہ بھی پڑھیں: کورونا کرفیو کے باوجود کورونا کیسز میں زبردست اضافہ
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'گذشتہ مہینے کی آٹھ تاریخ سے ہسپتال میں وبا کی وجہ سے پیدا شدہ اضافی کام کی وجہ سے تمام غیر ضروری سرجری کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ تاہم مریض اب ہسپتال کی ہیلپ لائن نمبرات کے ذریعہ ڈاکٹروں سے مشورہ کر سکتے ہیں۔'