سرینگر:طویل عرصے کے بعد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ میں کینسر بیماری میں مبتلا مریضوں کے لیے جدید مشینیں نصب کی جارہی ہے اور ریڈیالوجی شعبے کے لیے الگ سے عمارت کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔
دس برس قبل مرکزی حکومت نے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ریڈیالوجی شعبہ کو فروع دینے اور جدید مشینری کو نصب کرنے کی خاطر ایک سو کروڑ روپے کی امداد فراہم کی تھی،تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر انسٹیٹیوٹ میں ریڈیالوجی شعبے کے لیے علحیدہ عمارت تعمیر کرنے کی خاطر اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کے نتیجے میں اس مہلک بیماری میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رواں برس کے دوران مشین خراب ہونے کی وجہ سے تھرپی لینے والے بیماروں کو چار ماہ تک انتظار کرنا پڑا۔
ایسے میں سکمز کو جموں کشمیر انتظامیہ نے ریڈولوجی شعبے کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی اور انسٹی ٹیوٹ انتظامیہ کو اس بات سے آگاہ کیا گیا ہے کہ اگر ان کے پاس دستیاب سہولیات ہیں تو ان کو بروئے کار لیا جائے تاکہ کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا مریضوں کو راحت دی جاسکے ۔
مزید پڑھیں: Radiology Services in JK Hospitals دور دراز ہسپتالوں میں ریڈیولوجی خدمات کو وسعت دی جائے، بھوپندر کمار
جموں وکشمیر کونسل کی جانب سے متنبہ کرنے کے بعد صورہ ہسپتال انتظامہ نے فیصلہ کیا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ ریڈولوجی کو وسعت دی جائے گی جبکہ جدید مشینری کے ساتھ ساتھ شعبے کے لیے علحیدہ عمارت کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔