سرینگر کے سکمز صورہ میں کام کررہے نان گزیٹڈ ملازموں نے انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ ان کی ڈیوٹی مرحلہ وار لگائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق نان گزیٹڈ ایمپلائز کے جنرل سیکرٹری شبیر حسین نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں کام کر رہے 26 ملازمین کی کورونا رپورٹ آئی ہے اور انہیں ڈر ہے کہ آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ انتظامیہ ہمارے لیے بھی معقول اقدامات کریں۔
شبیر احمد نے بتایا کہ اس سے قبل ملازمین مرحلہ وار ڈیوٹی دے رہے تھے، لیکن کام زیادہ ہونے کے باعث انتظامیہ نے مرحلہ وار ڈیوٹی کے حکمانے کو تبدیل کیا اور تمام ملازمین کو روزانہ حاضر ہونے کو کہا گیا۔ اب کورونا متاثرین میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کی وجہ وہ خوف ذدہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 'مزدور مختلف فلاحی اسکیموں سے استفادہ کریں'
انہوں نے بتایا کہ ادارے میں 5ہزار ملازم کام کر رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ مرحلہ وار ڈیوٹی انجام دے، بقول ان کے کہ دو دن 50 فیصد ملازمین ڈیوٹی پر آئیں اور اگلے دو دنوں میں باقی 50 فیصد ملازمین ڈیوٹی دیں تاکہ وہ خود اور ان کے اہلخانہ بھی محفوظ رہیں گے۔
شبیر احمد نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے اس مطالبے کو پورا کیا جائے، تاکہ وہ بغیر خوف و ڈر کے اپنے فرائض انجام دیں سکیں۔