سرینگر: اسٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے سرینگر کی این آئی اے عدالت میں پانچ عسکریت پسند معاونین کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی آر زیر نمبر 41 کے سلسلے میں ایس آئی یو نے بدھ کے روز سرینگر کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ دائر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 20 نومبر 2022 کو ناربل سرینگر شاہراہ پر 2 آر آر، 44 بٹالین سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران تین عسکریت پسند معاونین جن کی بعد میں شناخت رؤف سفیر ڈار ولد عبدالرشید ڈار ساکن کھانڈے محلہ پٹن، جاوید احمد کھانڈے ولد غلام حسن کھانڈے ساکن کھانڈے محلہ پٹن اور محمد اقبال دھوبی ولد منظور احمد ساکن ارم محلہ پٹن کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لائی۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان سرگرم عسکریت پسند حمزہ جو کہ لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہے کی ہدایت پر سرینگر سے پٹن اسلحہ وگولہ بارود لے جارہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ کیس کی مزید تفتیش کی گئی جس کے نتیجے میں دیگر دو عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کو نامزد کیا گیا جن میں شاکر احمد زرگر عرف نثار احمد زرگر ساکن کھانڈے محلہ پٹن اور وارث رمضان گوجری ولد رمضان گوجری ساکن ملہ پورہ پٹن اور دہشت گرد حمزہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: NIA Raid In JK جماعت اسلامی ارکان کے گھروں اور دفاتر میں چھاپے، این آئی اے کا بیان
انہوں نے بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات مکمل کرکے آج پانچ عسکریت پسند معاونین کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 173 کے تحت این آئی اے کی کورٹ میں چارج شیٹ پیش کیا گیا۔ان کے مطابق اس کیس کی اب 173(8)سی آر پی سی کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: SIU Raid In Kulgam ایس آئی یو نے کولگام میں حزب سے وابستہ سرگرم عسکریت پسند کے گھر کی تلاشی لی
(یو این آئی)