گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انہیں جموں و کشمیر جانے اور پارٹی کے سابق رکن اسمبلی یوسف تاريگامي سے ملاقات کرنے کی اجازت دی تھی۔
سی پی آئی ایم کے رہنما سیتارام یچوری نے سپریم کورٹ میں پارٹی کے رہنما محمد یوسف تارگامی سے ملاقات کرنے کی عرضی دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ تاریگامی کو گزشتہ کئی روز سے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ حراست میں لیا گیا ہے۔یچوری نے عرضی میں کہا کہ تاریگامی کی طبیت ناساز ہے اور وہ ان سے ملنا چاہتے ہے۔
سی جے آئی رنجن نے کہا کہ اگر وہ اپنے دوست سے ملنا چاہتے ہے تو انہیں اجازت دینی چاہئے لیکن وہ سرینگر صرف سابق رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی سے ملنے جا سکتے ہے۔
سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد یچوری نے کہا تھا کہ وہ آج سرینگر سابق رکن اسمبلی اور سی پی آئی ایم کے رہنما محمد یوسف تاریگامی سے ملنے جائے گے۔
قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ کی 4 اور 5 اگست کی درمیانی شب میں رجموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور سمیت کئی ہند نواز سیاسی رہنما گرفتار کیے گئے تھے۔