ETV Bharat / state

Charge Sheet Against Juveniles ایس آئی اے نے تین ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے آج بارہمولہ کی ایک عدالت میں تین ملزمین جن میں دو نابالغ لڑکے شامل ہیں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے ۔ ان افراد کو پولیس نے ایک ناکہ کے دوران ہتھیار سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔Charge sheet Against Juveniles

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 28, 2022, 9:48 PM IST

Updated : Oct 29, 2022, 9:21 AM IST

سرینگر: سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے آج بارہمولہ کی ایک عدالت میں تین ملزمین جن میں دو نابالغ لڑکے ہیں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ان افراد کو پولیس نے ایک ناکہ کے دوران ہتھیار سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔Charge sheet Against Juveniles

ایس آئی اے کے مطابق مذکورہ ملزمین کو پولیس نے سوپور کے تارزو علاقے میں ہتھیار سمیت گرفتار کیا ہے اور یہ تینوں ملزمین علاقہ میں عسکری کارروائی یا حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔ ان ملزمین میں دو نابالغ لڑکے بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: Alleged Militants Arrested in Sopore: سوپور میں لشکر طیبہ کے تین مبینہ عسکریت پسند گرفتار

ایس آئی اے نے کہا کہ پولیس کی تحقیقات سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ ملزمین پاکستان کے عسکریت پسند ابو زرار کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں تھے اور اسی کی ہدایت کے مطابق علاقہ میں کوئی حملے کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔

بتادیں کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے 30 جون کو چیکینگ کے دوران تین مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔ پولیس کے مطابق تینوں 'ہائی برڈ ' عسکریت پسند لشکر طیبہ سے وابستہ ہیں۔ Alleged Militants Arrested in Sopore

پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو ادرنمبل تارزو علاقے میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کی اطلع ملی تھے جس کے بعد 52 آر آر، 177 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کی خصوصی ٹیم نے علاقہ میں ناکا قائم کیا تھا۔ چیکنگ کے دوران فورسز نے تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 2 پستول، 2 میگزین، 10 پستول کے راؤنڈ، 01 ہینڈ گرنیڈ، 01 اے کے 47 رائفل برآمد ہوئی۔ arms and ammunition recovered

Last Updated : Oct 29, 2022, 9:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.