ETV Bharat / state

متعدد سیاسی لیڈران کی پیپلز کانفرنس میں شرکت - محمد یوسف تاریگامی

سابق ارکان پارلیمان و رکن اسمبلی سمیت کئی سیاسی رہنمائوں نے ہفتہ کو سجاد غنی لون کی قیادت والی جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔

متعدد سیاسی لیڈران کی پیپلز کانفرنس میں شرکت

author img

By

Published : Aug 7, 2021, 6:00 PM IST

سابق رکن پارلیمان فیاض احمد میر اور نذیر احمد لاوے، سابق رکن اسمبلی مرتضیٰ خان، سابق نائب میئر شیخ عمران اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ممبر سفینہ بیگ نے ہفتے کے روز جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔

سرینگر میں واقع جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے دفتر پر لیڈران کا استقبال کرتے ہوئے پارٹی کے صدر سجاد لون کا کہنا تھا کہ ’’اس سے پارٹی مضبوط ہوئی ہے اور ہم عوام کی اُمیدوں پر کھرا اتریں گے۔‘‘

متعدد سیاسی لیڈران کی پیپلز کانفرنس میں شرکت
متعدد سیاسی لیڈران کی پیپلز کانفرنس میں شرکت

لیڈران کی پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے پر سجاد لون نے کہا کہ ’’میں دل کی گہرائیوں سے ان تمام لیڈران کا پارٹی میں خیر مقدم کرتا ہوں، ہماری پارٹی وسیع ہو رہی ہے اور آنے والے دنوں میں وادی کی عوام کو ہو رہی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے ایک منظم اور مضبوط ٹیم بن کر ابھرے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: سرینگر: نئی فلم پالیسی پر مقامی فلمساز مطمئن نہیں

واضح رہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں فیاض احمد میر کو کپوارہ نشست سے پیپلز کانفرنس کے بشیر ڈار نے 151 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ وہیں لاوے سنہ 2014 اسمبلی انتخابات کے دوران محمد یوسف تاریگامی کو شکست دینے میں ناکام رہے تھے۔

مزید پڑھیں: محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن نذیرکو تیسری بار ای ڈی نے طلب کیا

سفینہ بیگ کے شوہر مظفر بیگ نے حال ہی میں پیپلز کانفرنس سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔ سفینہ نے گزشتہ برس ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں بارہمولہ سے جیت درج کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.