ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کووڈ-19 رینڈم سمپلینگ میں 18 افراد مثبت‎‎

author img

By

Published : Sep 17, 2020, 8:29 PM IST

مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی پنچایت کنفرچندرکورٹ میں کووڈ-19 رینڈم سمپلینگ میں 18 افرادکی رپورٹ مثبت‎‎ آنے کے بعد جموں و کشمیربنک چندرکورٹ کے آٹھ دکانوں کوسیل کردیا گیا ہے۔

Test of 18 people in random sampling
کووڈ-19 رینڈم سمپلینگ میں 18 افراد مثبت‎‎

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات پر روک تھام کے لیے نائب سرپنچ چندرکورٹ کفایت علی نے پنچایت گھر چندرکورٹ میں عام شہریوں اور سرکاری محکموں کے ملازمین کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے رضاکارانہ طور رپیڈٹیسٹ میں 194 سیمپل لیے، جن میں 17 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، ان میں دو جموں کشمیر بنک کے ملازم ہیں، جبکہ چار افراد محکمہ پی ڈی سی اور ایک کے کے کمپنی کے ملازم اور آٹھ مقامی دکاندار شامل ہیں۔

اس تعلق سے نائب تحصیلدار چندرکورٹ نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر واقع پنچایت کنفر چندرکوٹ میں کئی افراد کے کورونا مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر بنک کی شاخ چندرکورٹ کو تین دنوں تک بند کر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور سات دکانوں کو دس دن تک بند رکھنے کے ساتھ ان سبھی مثبت مریضوں کو دس دنوں تک گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

کورونا وائرس کے 1467 نئے پازیٹیو کیسز

واضح رہے کہ ضلع رامبن میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات کی تعداد 922 ہوگئی ہے جن میں 666 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور دیگر 252 کا علاج چل رہا ہے وہیں اس مہلک وبا سے 4 افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.