ETV Bharat / state

SED Seeks PG Degree Datail Of Teacher محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی پی جی ڈگریاں طلب کیں - محکمہ تعلیم کشمیر

محکمہ اسکول نے جموں و کشمیر کے اساتذہ کی پی جی ڈگری کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ PG Degree Details Of Teachers

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 20, 2023, 11:05 AM IST

سرینگر: محکمہ اسکول ایجوکیشن (ایس ای ڈی) نے گزشتہ برسوں میں حاضر سروس اساتذہ کے زریعے حاصل کی گئی پوسٹ گریجویٹ ڈگریوں کی درستگی کی معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک جامع مشق شروع کی ہے۔ اس ضمن میں انتظامی محکمے نے سنیارٹی کو حتمی شکل دینے کے لیے جموں وکشمیر کے تمام اساتذہ کی پی جی ڈگری کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انتظامہ محکمے نے ڈائریکڑ اسکول ایجوکیشن جموں و کشمیر سے کہا ہے کہ وہ انچارچ لیکچررس،ماسٹرز اور اساتذہ کے زریعہ سروس کے دوران مختلف شعبوں میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کریں ۔

واضح رہے کہ حال ہی میں محکمہ تعلیم کشمیر میں ایک ٹیچر کا جعلی تقرر نامہ سامنے آیا تھا اور اسی فرضی تقرر نامہ کی بنیاد پر مذکورہ ٹیچر 2009 میں محکمہ میں بحثیت ٹیچر نوکری پانے میں کامیاب ہوا تھا اس معاملے کی تفصیلی چھان بین کے بعد پایا گیا تھا کہ مذکورہ شخص کے حق میں جاری کیا گیا تقرر نامہ فرضی تھا۔ مذکورہ معاملے کی جانچ کا حکم اس وقت دیا گیا تھا جب چیف ایجوکیشن افسر سرینگر نے 22 نومبر 2022 کو اپنے سرکاری مواصلات کے زریعے محکمہ تعلیم کو اطلاع دی تھی کہ نظامت تعلیم کشمیر کے آرڈر زیر نمبر491DESK 2009 کے مطابق 12 جون 2009 کو ایک شخض کو بطور ٹیچر تعینات کیا گیا لیکن سیلکٹ لسٹ کی فہرست میں پتہ چلا ہے کہ نہ تو متعلقہ ٹیچر کا نام سلیکشن لسٹ موجود ہے اور نہ ہی 12 جون 2022 کو جاری کردہ تقرر نامے میں مذکورہ ٹیچر کا نام تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Teacher Terminated فرضی تقررنامے پر تعینات ٹیچر برطرف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.