ETV Bharat / state

Republic 2023 یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرینگر میں سکیوریٹی سخت

یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرینگر شہر کے مختلف علاقوں میں پچھلے تین روز سے موٹر سائیکلوں کی چیکنگ سلسلہ جاری ہے۔جبکہ آج منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے سری نگر میں مختلف مقامات بالخصوص سیول لائنز میں متعدد جگہوں پر ناکے بٹھائے ہیں جہاں گاڑیوں اور ان میں سوار مسافروں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

سرینگر میں سکیوریٹی سخت
سرینگر میں سکیوریٹی سخت
author img

By

Published : Jan 24, 2023, 10:45 PM IST

Updated : Jan 24, 2023, 10:56 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں یوم جمہوریہ کے پیش نظر وادی کشمیر میں بالعموم جبکہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں بالخصوص سیکورٹی فورسز کی جانب سے چوکسی بڑھانے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ سری نگر کے لال چوک میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جارہے تھے۔

سرینگر میں سکیوریٹی سخت

جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے مختلف مقامات بالخصوص لال چوک ،ایم اے روڑ، قمرواری، عیدگاہ، سکہ ڈافر، کاکہ سرائے، بڈشاہ چوک، پارمپورہ اور منور آبامیں چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان چیک پوائنٹس پر تعینات سیکورٹی فورس اہلکار گاڑیوں بالخصوص دو پہیہ موٹر گاڑیوں (موٹر سائیکلوں) کی تلاشی لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے ہیں۔

اس دوران بعض ناکوں پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے مختلف اضلاع کو سری نگر سے جوڑنے والی سڑکوں پر بھی ناکے بٹھائے گئے ہیں۔ان ناکوں پر بالخصوص موٹر سائیکلوں کو روکا جاتا ہے اور ان کے کاغذات چیک کرنے کے علاوہ ان کے چلانے والوں سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔

اس اثنا میں شہر کے خانیار، نوہٹہ، گوجوارہ،حول، صراف کدل، بہوری کدل، راجوری کدل علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی جانب سے گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جارہی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ شام کے اوقات میں پائین شہر کے حساس علاقوں میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی لی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں گزشتہ کئی روز سے سری نگر میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دو پہیہ موٹر گاڑیوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
مزید پڑھیں:Republic Day 2023 یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات

Last Updated : Jan 24, 2023, 10:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.