مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کے پاس 427 کروڑ روپے بجلی بل کی رقم واجب الادا ہے۔ بھارتیہ فوج، سی آر پی ایف، بی اس ایف بجلی بل کی ادائیگی میں ناکام ہو رہے ہیں اور اس کا بوجھ براہ راست عام صارفین کو اٹھانا پڑتا ہے۔
'اس کے مزید محکمہ خزانہ کے پاس ایک کروڑ 66 لاکھ، محکمہ ماہی گیری کے پاس ایک کروڑ 48 لاکھ، محکمہ پھولبانی کے پاس 2 کروڑ 30 لاکھ، محکمہ جنگلات کے پاس 6 کروڑ 19 لاکھ، محکمہ عمومی انتظامی کے پاس 28 لاکھ اور جیالوجی اینڈ مائننگ کے پاس 17 لاکھ کے علاوہ محکمہ تعمیرات عامہ کے پاس 17 کروڑ روپے کی فیس بقایا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ گورنر نے جموں روپ وے کے 1.18 کلومیٹر پیر کھو مہمایہ سیکشن کا اِفتتاح کیا
ان دستاویز کے مطابق محکمہ صحت و طبی تعلیم کے پاس 75 کروڑ 42 لاکھ، محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پاس 5 کروڑ 27 لاکھ، محکمہ باغبانی کے پاس 89 لاکھ، محکمہ تواضع کے پاس 5 کروڑ 57 لاکھ، محکمہ مکانات و شہری ترقی کے پاس 106 کروڑ 36 لاکھ روپے، محکمہ صنعت و حرفت کے پاس 11 کروڑ 53 لاکھ، محکمہ اطلاعات کے پاس ایک کروڑ 48 لاکھ، محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے پاس سب سے زیادہ 415 کروڑ 56 لاکھ، جموں و کشمیر سیمنٹس کے پاس 18 کروڑ 28 لاکھ، جموں و کشمیر پروجیکٹس کنسٹریکشن کارپوریشن کے پاس 2 کروڑ 99 لاکھ، محکمہ محنت و روزگار کے پاس 39 لاکھ، محکمہ قانون، انصاف و پارلیمانی امور کے پاس 2 کروڑ 53 لاکھ، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے پاس ایک کروڑ 25 لاکھ، محکمہ پوسٹ اینڈ ٹیلی گراف کے پاس 3 کروڑ 11 لاکھ کی رقم واجب الادا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے اس حولے سے محکمے بجلی کے اعلی افسران سے رابطہ کیا تاہم اب تک اُن کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔