آج پورے ملک میں یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے۔ وہیں وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اضافی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب منعقد کی جا رہی ہے، وہیں شیر کشمیر اسٹیڈیم میں بھی ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر: سال 2020 '4 جی' کے بغیر گزر گیا
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے یوم جمہوریہ کے موقع پر عسکریت پسندوں کی جانب سے کاروائی کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں جس کے پیش نظر صوبے میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔