جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں نوراتری تہوار کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سینیئر رہنما سبرمنیم سوامی نے کہا کہ بھارت کے کسی بھی حصے کو الگ ہونے نہیں دینگے۔ جس پر قبضہ کیا گیا ہے وہ بھی واپس لانا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ "دفعہ 370 عارضی تھا اور جموں و کشمیر کے آئین کا پہلا جملہ بھی کہتا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ اس حوالے سے میں نے نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان حسنین مسعودی سے میری تفصیلی بات بھی ہوئی ہے۔"
کشمیری پنڈتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "میری والدہ کہتی ہے جس کا گوتر کشایپ ہے وہ سب کشمیر سے آئے ہیں۔ میں بھی کشیاپ ہوں اس لیے میں بھی کشمیری ہوں۔ اس لیے یہاں آتا رہوں گا۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ "پنڈت یہاں آئے گے کچھ دیر تک کولونیوں میں رہیں گے۔ اسکول سب کے لیے ایک ہونگے''۔
مزید پڑھیں:
وہیں سوامی نے اے آئی ایم کے قومی صدر اور رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کا حوالہ دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "ہم سب ایک ہی ہیں۔ میں نے کئی بعد اویسی کو دی این اے ٹیسٹ کے لیے کہا پر وہ مان نہیں رہے ہیں۔ اس سے ثابت ہو جاتا کی ہم سب ایک ہیں۔" وہیں تقریب میں شامل ہوئے کشمیری پنڈتوں نے بھی کشمیر واپسی میں کافی دلچسپی دکھائی۔ اُن کا کہنا تھا کہ "یہاں ہماری جھڑیں ہیں۔ واپس تو آنا ہے۔ ایسے تقریباً سے ماحول بن رہا ہے۔"