ETV Bharat / state

کورونا کیسز میں اضافہ، سرینگر میں دفعہ 144 نافذ

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 10:47 PM IST

Updated : Apr 27, 2021, 11:02 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج ایک ہزار سے زائد کورونا کے مثبت کیسز درج ہوئے جس پر ضلع انتظامیہ نے بدھ کے روز سے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

section 144 imposed in srinagar
section 144 imposed in srinagar

عالمی وبا کورونا وائرس پورے ملک میں تباہی مچارہا ہے، یومیہ تین لاکھ سے زائد کیسز درج ہورہے ہیں اور پورے ملک میں خوف کا ماحول ہے۔ دارالحکومت دہلی سمیت متعدد ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اموات ہورہی ہیں۔

ویڈی

سرینگر ضلع انتظامیہ نے حالات کے پیش نظر سرینگر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ محمد اعجاز نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ضلع میں تیزی سے کورونا کیسز میں اضافے کے تناظر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ دفعہ 144 کے نافذ ہونے کے بعد چار افراد ایک جگہ جمع نہ ہوں'۔

ضلع انتظامیہ نے رواں ماہ میں ہی کیسز میں شدید اضافے کے بعد تعلیمی ادارے بند کیے ہیں جبکہ بازار اور ٹرانسپورٹ کو محدود کیا ہے۔ تاہم بازاروں میں رش ہونے کی وجہ سے رہنما ہدایات پر عمل درآمد نہیں ہو پارہا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے یونین ٹریٹری میں 2 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں اس کے علاوہ اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 11 دنوں کے دوران 125 افراد کورونا کی زد میں آکر اس دنیا کو رخصت کر گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں آج 3164 کورونا کیسز پائے گئے ہیں جو کہ رواں برس اب تک ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ وہیں 25 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔

Last Updated : Apr 27, 2021, 11:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.