کشمیر یونیورسٹی کے لاء ڈپارٹمنٹ کا ایک طالب علم بدھ کو جھگڑے کے دوران زخمی ہوگیا۔ Kashmir University law Student Attacked یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے بتایا کہ 'لاء ڈپارٹمنٹ کے 10ویں سمسٹر کے طلباء کلاس روم میں داخل ہوئے اور 7ویں سمسٹر کے ایک طالب علم کو کھینچتے ہوئے کلاس سے باہر لے گئے اس طالب علم کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔ طالب علم نے دعویٰ کیا کہ ’سینئر طلبہ نے ہمارے ساتھی پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمی طالب علم کو فوری طور ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے تاہم اس ضمن میں استاد کی خاموشی حیران کن ہے۔
وہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے اس معاملے کو ’معمول کا عمل‘ قرار دیتے ہوئے کہا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔‘‘ وہیں ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'دانش حاجی نامی زخمی طالب علم کے سینے میں چھُرا گھونپا گیا ہے اسکے علاوہ انکے بدن کے کئی اعضاء پر بھی وار کرکے انہیں زخمی کیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق فوری طبی امداد کے بعد زخمی طالب علم کو رخصت کیا گیا تاہم معالجین نے الٹرا ساؤنڈ کی بھی صلاح دی ہے۔