ETV Bharat / state

Justice DS Thakur Transferred: جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جسٹس ڈی ایس ٹھاکر کا تبادلہ

سپریم کورٹ کالجیم (جو ججوں کا تقرر کرتا ہے) نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر سمیت دیگر ریاستوں کے چھ ججوں کو بھی مختلف ہائی کورٹس میں ٹرانسفر کرنے کی سفارشات کی ہے۔ Five High Court Judges Transferred

Justice DS Thakur transferred from JKHC to BHC
جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جسٹس ڈی ایس ٹھاکر کا تبادلہ
author img

By

Published : May 27, 2022, 3:35 PM IST

سرینگر: سپریم کورٹ کالجیم (جو ججوں کا تقرر کرتا ہے) نے جمعہ کے روز جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج دھیرج سنگھ ٹھاکر ک ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں کے ہائی کورٹ ججوں کو مختلف ہائی کورٹس میں ٹرانسفر کرنے کی سفارشات کی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کی سربراہی میں کالجیم نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ سے جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر کو بمبئی ہائی کورٹ منتقل کرنے کی سفارش کی۔ اسی طرح آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے جسٹس احسن الدین امان اللہ کو پٹنہ ہائی کورٹ منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔"

Justice DS Thakur transferred from JKHC to BHC
جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جسٹس ڈی ایس ٹھاکر کا تبادلہ
تریپورہ ہائی کورٹ سے جسٹس سبھاسس تلاپترا کو اڑیسہ ہائی کورٹ اور جسٹس لانوسنگکم جمیر کو منی پور ہائی کورٹ سے گوہاٹی ہائی کورٹ منتقل کرنے کی سفارشات کی گئی ہے۔ کالجیم نے مزید سفارش کی کہ جسٹس چٹا رنجن داش کو اڑیسہ ہائی کورٹ سے کلکتہ ہائی کورٹ منتقل کیا جائے۔ وہیں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جسٹس پروشیندر کمار کورو کو دہلی ہائی کورٹ منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ جسٹس ٹھاکر سنہ 2013 کے مارچ مہینے کی آٹھ تاریخ کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج مقرر کیے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.