ETV Bharat / state

Sagar Visits Khanyar: سرینگر آتشزدگی کے متاثرین کی انتظامیہ نے کوئی مدد نہیں کی، نیشنل کانفرنس - ساگر نے آگ متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

’’افسوس ناک ہے کہ سرینگر انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی متعلقہ افسر نے آتشزدگی کے متاثرین کے پاس جاکر نقصان کا جائزہ نہیں لیا اور نہ ہی ان کی امداد کی گئی۔‘‘

سرینگر آگ متاثرین کی انتظامیہ نے کوئی امداد نہیں پہنچائی: نیشنل کانفرنس

author img

By

Published : Jul 23, 2022, 6:19 PM IST

سرینگر: نیشنل کانفرنس نے سرینگر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خانیار علاقے میں آتشزدگی متاثرین کو ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی امداد یا معاونت نہیں کی گئی ہے۔ Salman Sagar Distributed Food kits Among Fire affected Families نیشنل کانفرنس کے یوتھ صدر سلمان علی ساگر نے پائین شہر کے خانیار علاقے کا دورہ کرکے آتشزدگی متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا تقسیم کیں۔

سرینگر آگ متاثرین کی انتظامیہ نے کوئی امداد نہیں پہنچائی: نیشنل کانفرنس

واضح رہے کہ جمعرات کو گنجان آبادی والے خانیار علاقے میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران دو رہائشی مکانات اور ایک درسگاہ کو نقصان پہنچا تھا۔ Salman Sagar Meets Fire affected Families سلمان ساگر نے آتشزدگی کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف اشیاء تقسیم کیں۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سرینگر ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سلمان ساگر نے مزید کہا کہ ’’ضلع انتظامیہ کو فوری طور ان متاثرین کے پاس آکر ان کی بازآبادکاری کا بندوبست کرنا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’یہ افسوس ناک ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی متعلقہ افسر نے آتشزدگی متاثرین کے پاس جاکر نقصان کا جائزہ نہیں لیا ہے اور نہ ہی انہیں کوئی امداد پہنچائی گئی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.