ETV Bharat / state

سجاد حیدر کشمیر ایڈیٹرز گلڈ کے صدر منتخب

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 7:07 PM IST

روزنامہ کشمیر ویژن کے مدیر شفاعت کیرا اور روزنامہ عقاب کے مدیر اعلی منظور انجم کو نائب صدر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

kashmir
kashmir

کشمیر ایڈیٹرز گلڈ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق " روزنامہ کشمیر آبزرور کے مدیر سجاد حیدر کو نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

روزنامہ کشمیر ویژن کے مدیر شفاعت کیرا اور روزنامہ عقاب کے مدیر اعلی منظور انجم کو نائب صدر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے 'ہفتہ وار میگزین کشمیر لائف کے مدیر مسعود حسین کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ روزنامہ کشمیر ریڈر کے مدیر اعلی حاجی حیات کو خزانچی مقرر کیا گیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
پلوامہ میں تصادم کے دوران فوٹو جرنلسٹ کی مبینہ پٹائی
'کورونا وبا سے اموات کی شرح میں کمی'

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر کشمیر ایڈیٹرز گلڈ اپنی انتظامیہ میں تبدیلی لانے کے تعلق سے اجلاس منعقد نہیں کر پا رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.