جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر سجاد لون نے پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران کشمیر میں مسلمانوں کی ہلاکت کے معاملے پر الائنس لیفٹیننٹ گورنر سے ملنے کیوں نہیں گئی۔ Sajad Lone Criticized PAGDسجاد لون نے ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا ’’میں پی اے جی ڈی (لیڈران) کا کشمیری پنڈت کی ہلاکت پر ایل جی سے ملاقات پر انکی ستائش کرتا ہوں، لیکن کیا گزشتہ تین برسوں میں کشمیری مسلمان ہلاک نہیں ہوئے اور آپ (پی اے جی ڈی) نے اس کے متعلق کبھی ایل جی سے ملاقات کی۔‘‘
انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ’’کیا کشمیری مسلمانوں کی ہلاکت پر بات کرنا آپ (پی اے جی ڈی) کو اپنے ادوار کی یاد دلاتا ہے Sajad Lone on Kashmiri Muslim Killingsجب آپ نے ہزاروں کشمیریوں کو ہلاک کیا تھا۔‘‘
یاد رہے کہ پی اے جی ڈی کے اراکین - جن میں نیشنل کانفرس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، سی پی آئی ایم اور عوامی نیشنل کانفرنس شامل ہیں - نے اتوار کو کشمیری پنڈت ملازم کی ہلاکت پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منسوج سنہا سے ملاقات کی۔ Sajad Lone questions PAGDقابل ذکر ہے کہ کشمیری پنڈت ملازم راہل بٹ کو گزشتہ ہفتے جمعرات کو ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں انکے دفتر کے اندر نامعلوم بندوق برداروں نے ہلاک کیا تھا۔ Kashmiri Pandit killingتاہم پولیس نے کہا کہ مذکورہ پنڈت کو تین عسکریت پسندوں نے ہلاک کیا جن میں سے دو کو ضلع بانڈی پورہ میں انکائونٹر کے دوران ہلاک کیا گیا جبکہ تیسرے عسکریت پسند کی تلاش جاری ہے۔