ETV Bharat / state

Sajad Gani Lone Elected PC President سجاد غنی لون پیپلز کانفرنس کے صدر منتخب - جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس تازہ خبر

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون کو بلا مقابلہ پارٹی کے صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس پارٹی کی بنیاد سنہ 1978 میں رکھی گئی تھی۔Sajad Gani Lone Elected PC President

Sajad Gani Lone
Sajad Gani Lone
author img

By

Published : Nov 2, 2022, 8:15 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کی الیکشن اتھارٹی نے سجاد غنی لون کو پیپلز کانفرنس کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ جے کے پی سی الیکشن اتھارتی تین ممبران پر متشمل تھیں جس کی سربراہی سید بشارت بخاری کر رہے تھے۔Sajad Gani Lone elected unopposed as president of Peoples Conference

جے کے پی سی کے الیکشن اتھارٹی کے چیئرمین سید بشارت بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی سی صدر کے عہدے کے لیے 8 نامزدگی سیٹوں سے انتخابات کرانے تھے۔ ان سیٹوں میں اننت ناگ، بڈگام، سرینگر، بارہمولہ، ہندواڑہ، کپواڑہ، پونچھ اور جموں شامل ہے۔JK PC President Election

انہوں نے کہا صدر کے عہدے کے لیے کسی بھی علاقہ سے امیدوار نے نامزدگی کے کاغزات داخل نہیں کیے اس لیے سجاد غنی لون کو بلا کسی مقابلے کے پارٹی کے صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا.

انہوں نے مزید کہا کہ صدر کے حلف برداری کی تقریب 10 نومبر کو پارٹی دفتر قمرواری میں انجام دی جائیگی جہاں پارٹی کے 782 الیکٹرول کالج کے ارکان شرکت کرے گے۔

مزید پڑھیں: Kaneez Fatima Joins JKPC: متعدد سیاسی رہنماؤں نے جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیارکی

واضح رہے کہ جے کے پی سی نے الیکشن اتھارٹی نے 19 اکتوبر کو مذکورہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جس میں 30 اکتوبر 2022 کو نامزدگی حاصل کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی تھی جبکہ 2 نومبر 2022 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.