ETV Bharat / state

Sajad Gani Lone on jk Youths: عوام کے مفادات کا تحفظ قیادت کا سب سے بڑا چیلنج، سجاد غنی لون

author img

By

Published : Jul 30, 2022, 10:45 PM IST

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کہا کہ پی سی جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے پیش پیش رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفادات کا تحفظ قیادت کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ Sajad Gani Lone on jk Youths

ding The Interests Of JK Is Biggest Leadership Challenge says Sajad Lone
عوام کے مفادات کا تحفظ قیادت کا سب سے بڑا چیلنج، سجاد غنی لون

سرینگر: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے ہفتے کے روز سرینگر سوپور حلقہ کے کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کی اور سیاسی و دیگر امور کے حوالے گفت و شنید کی۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر نائب صدر عبدالغنی وکیل بھی موجود تھے۔ Sajad Gani meets PC Workers

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے مفادات کا تحفظ موجودہ دور میں قیادت کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات لازمی ہے کہ ہم اس بات کی وضاحت کریں کہ آج کشمیر میں قیادت کا کیا مطلب ہے؟ قیادت کا مطلب ہر موقع پر کشمیریوں کے تعلق سے تحفظات کو مثبت طور آگے لانے کی کوشش کی جائے اور ان کے مشکلات کو حل کرانے میں حتی المقدور اپنا حصہ ڈالیں۔

سجاد غنی لون نے لوگوں کو ثابت قدم رہنے اور جموں و کشمیر کو موجودہ غیر یقینی صورتحال سے نکالنے کا عزم کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم جموں وکشمیر کے لوگوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو موجودہ وقت کی سخت آزمائشوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز کانفرنس کے سینئر نائب صدر عبدالغنی وکیل نے کہا کہ پیپلز کانفرنس عملی طور اور دور اندیشی کے ساتھ جموں و کشمیر کو غیر یقینی اور افراتفری کے دلدل سے نکالنے کے لیے پرُعزم ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ پیپلز کانفرنس واحد جماعت ہے جو جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفادات کے لیے کام کر رہی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ سجاد غنی لون کے ساتھ کھڑے ہوں اور ریاست کی ترقی اور اس کے لوگوں کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے لیے عملی جامہ پہنانے میں ان کی مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.