ETV Bharat / state

Yusuf Tarigami On Russia-Ukraine War : دونوں ممالک امن کو ترجیح دیں: محمد یوسف تاریگامی - وکرین پر روس کی فوج کشی

تاریگامی نے مرکزی حکومت سے یوکرین میں ہزاروں بھارتی شہریوں کی وطن واپسی کے لئے فوری اقدام کرنے کی پر زور اپیل کی۔ Stranded Indians In Ukraine

دونوں ممالک امن کو ترجیح دیں: محمد یوسف تاریگامی

author img

By

Published : Feb 26, 2022, 12:41 PM IST

سرینگر: سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے یوکرین پر روس کی فوج کشی کو بد قسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو فوری طور جنگ بند کرنا کرکے آپس میں امن و امان قائم کرنا چاہئے۔ 'Both Countries Should Prioritize Peace'

انہوں نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے سے روس کی سلامتی کو براہ راست خطرات لاحق ہیں۔ Russia-Ukraine War

ان کا بیان میں کہنا تھا: ’روس مشرقی یورپ میں سرحد پر نیٹو افواج اور میزائلوں کی موجودگی پر اپنی سلامتی کے حوالے سے متفکر ہے لہذا روس کا یوکرین کے نیٹو میں شامل نہ ہونے اور سلامتی ضمانتوں کا مطالبہ جائز ہے‘۔ Yusuf Tarigami On Russia-Ukraine War

لیڈر نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو کی طرف سے روس کی سلامتی ضرورتوں کو پورا کرنے سے انکار کرنے اور امریکہ کی طرف سے خطے میں فوج بھیجنے سے کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لئے لوگوں کے خدشات کو دور کیا جانے چاہئے۔ Russia Ukraine Crises

تاریگامی نے مرکزی حکومت سے یوکرین میں ہزاروں بھارتی شہریوں کی وطن واپسی کے لئے فوری اقدام کرنے کی پر زور اپیل کی۔ Stranded Indians Home Safely

یہ بھی پڑھیں : Russia Ukraine War: یوکرین سے آج 470 سے زائد ہندوستانیوں کو باہر نکالا جائیگا

تاریگامی نے مزید کہا، 'مجھے امید ہے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے طلباء کے محفوظ اور جلد انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کرے گی۔'

واضح رہے کہ یوکرین میں زیر تعلیم تقریباً 200 کشمیری طلبہ بھارتی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انخلاء کا انتظار کر رہے ہیں۔ طلباء اور ان کے اہل خانہ نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی رابطہ کیا ہے اور ان سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔ Stranded Kashmiri Students in Ukraine

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.