ETV Bharat / state

RT-PCR: جموں و کشمیر میں کورونا ٹیسٹ کی قیمت 400 روپے مقرر

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 12:23 PM IST

جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے نجی لیبارٹریوں کو مریضوں / صارفین سے آر ٹی - پی سی آر (RT-PCR) ٹیسٹ کے لئے 400 سے زائد رقم وصول نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ تاہم بیشتر نجی لیبارٹیز 1600 روپے وصول رہی ہیں۔

RT-PCR: جموں و کشمیر میں کورونا ٹیسٹ کی قیمت 400روپے مقرر

جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری انتظامیہ نے نجی لیبارٹریوں کے منتظمین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آر ٹی - پی سی آر (RT-PCR) کووڈ ٹیسٹوں کے لئے لوگوں سے 400سو روپے سے زائد رقم وصول نہ کریں۔

آر ٹی - پی سی آر ٹیسٹ کے لیے عوام سے کم از کم 1600روپے وصول کیے جا رہے ہیں

اس سلسلے میں محکمہ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایپڈمک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 1897 (3آف 1897)کے سیکشن 2 کے تحت دیے گئے اختیارات کو استعمال میں لاکر نوٹیفکیشن S.0 337 dated 29 th October, 2020، میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے ہدایت دی کہ کوئی بھی نجی لیبارٹری جموں و کشمیر یوٹی میں (RT-PCR) کووڈ ٹیسٹ کے لیے 400روپے سے زائد رقم وصول نہ کرے۔

حکم نامے کے مطابق 400 روپے میں جی ایس ٹی، نمونے لینے اور نقل و حمل کے چارجز شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ نجی لیبارٹریز کی جانب سے آر ٹی - پی سی آر ٹیسٹ کے لیے عوام سے کم از کم 1600روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.