ETV Bharat / state

خواتین میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کے محرکات کیا ہیں؟

جموں و کشمیر کے جنوب و شمال میں گزشتہ برسوں کے دوران ایسے واقعات منظر عام پر آئے جب لوگوں نے از خود ہی موت کو گلے لگانے کی کوشش کی جن میں ایک خاصی تعداد خواتین کی تھی۔ خواتین میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہورہی ہیں جو ذی شعور طبقے کے لیے ایک سنجیدہ مسئلہ بنتا جارہا ہے۔

خواتین میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کے کیا محرکات ہیں

author img

By

Published : Mar 16, 2020, 3:23 PM IST

اگرچہ جان سب کو عزیز ہوتی ہیں اور کوئی بھی شخص اس کو ختم کرنا نہیں چاہتا ہے تاہم کچھ اوقات میں ایسا ہوتا ہے کہ ایک انسان کو لگتا ہےکہ وہ حالات کے سامنے بے بس ہوچکا ہے جس کی وجہ سے انسان خودکشی جیسا بڑا قدم اٹھا کر اپنی قیمتی جان گنوا بیٹھتا ہے۔

خواتین میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کے کیا محرکات ہیں

خواتین کے اندر خودکشی کے اس رجحان کی وجوہات گھریلو تنازعات اور معاشی بد حالی سمجھے جاتے ہیں، جبکہ ذہنی تناؤ اور سماجی شیرازے کے بکھراؤ کو بھی خودکشی کے اہم محرکات سمجھا جاتا ہے۔ کچھ برس قبل اگر کسی خاتون کو کوئی گھریلو یا ذاتی مسئلہ ہوتا تھا تو وہ اپنے پڑوسیوں، عزیز و اقارب یا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مسئلہ بیان کرتی تھی اور اسے کئی مرتبہ کسی بھی مشکل سے باہر نکلنے کی راہ بھی ملتی تھی وہیں اس کے دل کا بوجھ بھی ہلکا ہوتا تھا لیکن اب انفرادی زندگی اور سماجی دوری سے یہ معاملات دل میں ہی پیوست ہوکر رہ جاتے ہیں۔

گزشتہ کئی دہائیوں سے وادی کشمیر میں مادہ پرستی کی طرف لوگ زیادہ مائل ہورہے ہیں۔ اخلاقیات میں گراوٹ اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے سماج کا تانا بانابکھر گیا ہے، جبکہ دور جدید کی چکا چوند زندگی کی وجہ سے یہ زیادہ پریشان ہیں۔ جس کے باعث بھی خواتین کی جانب سے خودکشی کے واقعات سامنے آرہے ہیں ۔

ماہرین کا کہنا کہ اخلاقیات اور مذہبی تعلیمات پر عمل پیرا نہ ہونے سے بھی سماج میں اس طرح کے معاملات دیکھنے کو ملتے ہیں ۔

دوسری جانب ماہر نفسیات کا ماننا ہے کہ بڑھتے ہوئے خودکشی کے معاملات کی اصل وجہ ذمہ دار حالات ہیں جن سے ایک انسان خاص کر خواتین مقابلہ کرنے میں ناکام ہوتی ہیں وہیں صنف نازک زیادہ جذباتی ہوتی ہیں جبکہ ماحول وحالات کے ساتھ مقابلے کرنے کے لیے بھی کمزور ہوتی ہیں ۔

اگرچہ کشمیر میں خواتین کے اندر خودکشی کے بڑھتے رجحان کے کئی وجوہات کار فرما ہیں لیکن ذہنی تناؤ اس کی خاص اور اہم وجہ ہے۔

ڈاکڑ عطیہ کہتی ہیں کہ وہ روزانہ اپنی او پی ڈی میں ان خواتین مریضوں کی ایک خاصی تعداد دیکھتی ہیں جو خطرناک ذہنی مرض سے جوجھ رہی ہوتی ہیں۔

خواتین میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کے اگرچہ کئی وجوہات کارفرما ہوسکتے ہیں تاہم اخلاقی اور مذہبی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اس طرح کے واقعات سے مکمل طور چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.