ETV Bharat / state

Anti Encroachment Drive بازیاب زمین کو کشمیری عوام کےلیے ہی استعمال کیا جائے گا، صوبائی کمشنر - اسمراٹ سٹی پروجیکٹ سرینگر

ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ سرکاری و کاہچرائی زمین کی حفاظت کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بازیاب کی گئی سرکاری زمین یہاں کے عوام کی بہبود کے کام آئے گی۔

ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری
ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری
author img

By

Published : Feb 17, 2023, 5:25 PM IST

بازیاب زمین کو یہاں کے عوام کیلئے ہی استعمال کیا جائے گا، صوبائی کمشنر کشمیر

سرینگر: کشمیر کے صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ انتظامیہ نے کو لوگوں سے سرکاری و کاہچرائے زمین بازیاب کی ہے وہ یہاں ہی کے عوام کے کام آئے گی۔وجے کمار بدھوری نے بتایا کہ جموں کشمیر کے لیفٹئننٹ گورنر منوج سنہا نے جو یقین دہانی کی ہے کہ امیر و اثر رسوخ والے افراد سے ہی سرکاری زمین واپس لی جائے گی اور غریبوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا تو لوگوں کو ان کے بیان کے متعلق کوئی شکوک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی منوج سنہا نے جو بیان دیا ہے انتظامیہ اسی کے مطابق امیر و اثر رسوخ والے افراد کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور ان کے قبضے سے سرکاری و کاہچرائی زمین بازیاب کی جارہی ہے۔

وجے کمار بدھوری نے کہا کہ سرکاری و کاہچرائی زمین کی حفاظت کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور یہ زمین یہاں کے عوام کی بہبود کے کام آئے گی اور اس کی بازیابی کے متعلق لوگوں کو کوئی ڈر یا اندیشے نہیں رکھنے چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ وجے کمار بدھوری کو گزشتہ ہفتے کشمیر کا کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل کمشنر سیکرٹری مال تھے اور انہی کے اقتدار کے میں جموں کشمیر میں کاہچرائی و سرکاری زمین کو بازیاب کرنے کا حکمنامہ جاری کیا گیا تھا۔ جی ٹونٹی اجلاس کشمیر میں منعقد کرانے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ شہر سرینگر میں تجدید نو کا کام جاری ہے جو اپریل تک مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس تعمیراتی کام کے دوران شہریوں کو مشکلات درپیش ہوں گے لیکن ان کو صبر و تحمل رکھنا ہوگا اور چند مہینوں کے بعد انہیں راحت ملے گی۔

مزید پڑھیں: Shutdown in Kashmir انسداد تجاوزات مہم کے خلاف وادی کے بعض حصوں میں ہڑتال

واضح رہے کہ شہر سرینگر بالخصوص لال چوک میں اسماٹ سٹی کے کئی پروجکٹ پر کام ہورہا ہے جس کے باعث لال چوک کی سڑکوں کو کھود کر دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے وہیں معروف مارکیٹ پولو ویو کی بھی تعمیر جاری ہے۔ان پروجکٹ کی وجہ سے لالچوک آج کل کھنڈرات جیسا نظر آرہا ہے اور آمدو رفت میں لوگوں کو کافی مشکلات درپیش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.