ETV Bharat / state

سابق آئی اے ایس افسر خضر وانی کا سرینگر میں انتقال - نظام الدین بٹ

سابق آئی اے ایس افسر خضر محمد وانی جمعہ کو سرینگر میں واقع اپنی رہائش گاہ میں انتقال کر گئے۔

سابق آئی اے ایس افسر خضر وانی کا سرینگر میں انتقال

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 6:24 PM IST

سابق آئی اے ایس افسر خضر محمد وانی جمعہ کو سرینگر میں انتقال کر گئے۔ خضر وانی شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اجس، سوناواری سے تعلق رکھتے تھے۔ تاہم وہ گزشتہ کئی برسوں سے سرینگر میں رہائش پذیر تھے۔

خضر محمد وانی کے افراد خانہ کے مطابق انہیں سرینگر میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ مرحوم خضر محمد وانی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں اور اس کے علاوہ وہ چیئرمین سروس سلیکشن بورڈ، ممبر جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن اور ڈائریکٹر فوڈ سیول اینڈ سپلائز کشمیر اور دیگر کئی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جوں ہی ان کے انتقال کی خبر عام ہوئی تو مختلف شعبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

مزید پڑھیں؛ 'کشمیر میں خاموشی کا مطلب امن نہیں'

سابق ممبر اسمبلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر رہنما نظام الدین بٹ نے اپنے فیس بک وال پر اس حوالے سے تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ 'اجس کے خضر محمد وانی کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت غم ہوا۔ وہ ایک بہترین شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی ایک وقار کے ساتھ گزاری۔ ان کا انتقال ہم سب کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔ میں ان کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا گو ہوں اور سوگوار کنبے کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔'

اسی طرح اپنی پارٹی کے نائب صدر عثمان مجید نے بھی سوشل میڈیا پر خضر محمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا 'جے کے ایس ایس بی کے سابق چیئرمین آئی اے ایس خضر محمد وانی کے انتقال کے بارے میں سن کر افسوس ہوا، ان کے اہل خانہ اور پیاروں سے میری دلی ہمدردی ہے۔ خدا مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا کرے۔'

اس کے علاوہ دیگر کئی سماجی، علمی و سیاسی شخصیات نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.