ETV Bharat / state

وادی میں انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی 15 فروری تک برقرار - وائٹ لسٹ ویبسایٹ کی فہرست

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک حکمنامے کے مطابق مرکزی زیر انتظام خطے میں انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی 15 فروری تک برقرار رہے گی۔

وادی میں انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی 15 فروری تک برقرار
author img

By

Published : Feb 7, 2020, 10:18 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:57 PM IST

انتظامیہ کے پرینسپل سیکرٹری شالین کابرا کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق "نگروٹا، لاوے پورا تصادم، پرتاپ پارک گرینیڈ دھماکے کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔"

وادی میں انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی 15 فروری تک برقرار
وادی میں انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی 15 فروری تک برقرار

حکم نامے میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ "عسکریت پسندوں نے خطے کے امن و امان کو خراب کرنے کے لیے انٹرنیٹ اور وی پی این کا استعمال کیا ہے۔ اس لیے انتظامیہ بھارت کی سالمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات پر عاید پابندیوں کو 15 فروری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ جس کے بعد وادی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔"

وائٹ لسٹ ویب سائٹ کی فہرست میں اضافہ کیے جانے کے تعلق سے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ " فی الحال وائٹ لسٹ ویب سائٹ کی تعداد 481 کر دی گئی ہے۔ اور مرحلہ وار مزید ویب سائٹز کو وہائٹ لسٹ کے زمرے میں رکھا جائے گا۔

وہیں دوسری جانب جموں و کشمیر کی عوام کو سست رفتار انٹرنیٹ کی وجہ سے گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کو ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ "اس سست رفتار انٹرنیٹ کے کیا کہنے۔ 4 ایم بی کے دستاویز بھیجنے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔ ای میلز بھیجھنے میں کافی مشکلات ہوتی ہے۔ تاہم انتظامیہ ہماری مشکلات کے بارے میں کچھ نہیں سوچ رہی۔"

Intro:Body:

SD

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 1:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.