سرینگر میونسپل کارپوریٹروں کی طرف سے جوائنٹ کمشنر کو برطرف کرنے کی غرض سے سرینگر میئر جنید عظیم متو کی صدارت میں ایک قرار داد پاس کی گئی۔
اس میں جوائنٹ کمشنر پلانگ غلام حسن لون کو اپنے عہدے سے برطرف کرنے کی غرض سے ایک قرار داد پاس کی گئی۔ اس میں تقریبا 55 کارپوریٹروں نے شمولیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بندوق برداروں کے حملے میں دو شہری ہلاک
اس موقع پر سرینگر میئر جنید عظیم متو نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جوائنٹ کمشنر اپنے عہدے کا ناجاٸیز فائدہ اٹھا رہے ہیں، جس کو ہٹانا اب ضروری بن گیا ہے۔ مزکورہ میئر نے جوائنٹ کمشنر پر الزام عائد کیا کہ کہ مزکورہ شخص اپنے رسوخ دار افراد کو تعمیر کرنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ ایک غریب آدمی جس کے پاس تمام تر کاغزات ہوتے ہیں انہیں تعمیر کرنے کی اعجازت نہیں دیتا ہے۔