ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی 72واں یوم جہموریہ بڑے جوش وخروش سے منایا گیا۔ اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب سرمائی دارالحکومت جموں میں منعقد ہوئی جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے قومی پرچم کو سلامی دی اور تقریب کا آغاز کیا۔
ادھر گرمائی داراحکومت سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ایل جی کے مشیر بصیر احمد خان نے نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی۔ جس میں پولیس، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی اور دیگر نیم فوجی دستوں کے علاوہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور این سی سی کیڈیٹز نے حصہ لیا۔ اس تقریب میں رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔
ادھر وادی کے دیگر اضلاع اور تحصیل صدر مقامات کے ساتھ ساتھ سرینگر میں قائم اہم تنصیبات اور دفاتر میں بھی 72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کی رسم انجام دی گئی۔ بین القوامی ہوائی اڈے، عدالت عالیہ، میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر کےعلاوہ اولڈ سیکرٹریٹ سرینگر میں بھی قومی پرچم لہرایا گیا۔
کرنگر میں واقع سرینگر میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر میں میئر جنید اعظیم متو نے ترنگا لہرایا جبکہ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی چئیرمرسن ڈاکٹر ہنا شفیع بٹ نے اولڈ سکرٹریٹ میں قومی پرچم پھہرایا۔
اس موقعے پر ڈاکٹر ہنا بٹ نے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی حصولیابوں کا تذکرہ کیا جبکہ بورڈ کی جانب سے بھی ان اسکیموں کا خدوخال پیش کیا گیا۔ جس کی بدولت یہاں کے نوجوان اپنی یونٹ قائم کر کے خود روز گار حاصل کے اہل بن سکتے ہیں۔ اس موقعہ پر کئی اہم شخصیات کے علاوہ لوگوں کی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے
کسان ریلی: مکربا چوک پر تصادم، پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھیاں چلائیں
ادھر ضلع سرینگر کے دیگر اہم مقامات کےساتھ ساتھ گپکارمیں بھی سیکورٹی فورسز کی جانب سے قومی جھنڈا لہرا گیا۔ اس درمیان آج پہلی مرتبہ یوم جمہوریہ کے موقعے پر شہراہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر نصب کھمبوں پر بھی قومی پرچم لہراتے ہوئے دیکھے گئے۔
وہیں، اگر جموں کی بات کی جائے تو وہاں کے کل 10 اضلاع میں ضلعی اور تحسیلی سطح پر یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر قومی پرچم لہرایا گیا۔