سرینگر: جموں کشمیر انتظامیہ نے گھریلو بجلی صارفین کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے بقایہ بجلی رقم بارہ قسطوں میں بغیر سود کے ادا کرنے کی اسکیم کو منظوری دی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’’اس سے پانچ لاکھ سے زائد گھریلو بجلی صارفین کو راحت ملے گی باوجود اس کے کہ اس سے سرکار کے خزانے کو نقصان ہوگا۔‘‘JK Domestic Power Consumers
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں پانچ لاکھ سے زائد گھریلو بجلی صارفین ہیں جن کی برسوں سے بجلی بل واجب الادا ہیں اور اس رقم سے جمع ہونے والا سود و سرچارج کا کل 937 کروڑ رقم معاف کیا جائے گا۔ انتظامیہ کے مطابق ’’اس کے باوجود انتظامی کونسل نے ایمنسٹی اسکیم کو منظوری دیتے ہوئے صارفین کا سود معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بقایا بجلی بلز کی رقم کو بارہ قسطوں میں ادا کرنے کو بھی منظوری دی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ اس سے قبل منتخب حکومتوں نے بھی جموں کشمیر میں صارفین کے لئے اس قسم کی ایمنسٹی اسکیموں کو منظوری دی تھی۔ انہیں اسکیموں کو آگے بڑھاتے ہوئے انتظامی کونسل نے کہا کہ کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران صارفین ان اسکیموں سے مستفید نہیں ہو پائے تھے جس کی وجہ سے اس اسکیم کو ایل جی انتظامیہ نے منظوری دے کر صارفین کے لئے راحت کا اعلان کیا ہے۔
- مزید پڑھیں: محکمہ بجلی کے ترسیلی نظام سے عوام ناخوش