رئیل کشمیر ایف سی کی ٹیم آئی ایف اے شیلڈ 2020 کا خطاب جیتنے والی جموں و کشمیر کی فٹبال کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے، اس کے ساتھ رئیل کشمیر ایف سی آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے منظور شدہ فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے والی جموں و کشمیر کی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل جنوبی شمالی 24پرگنہ میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں آئی ایف اے شیلڈ کا خطابی مقابلہ رئیل کشمیر ایف سی اور جارج ٹیلی گراف ایس سی کے مابین کھیلا گیا۔
دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، شروعات سے ہی دونوں ٹیموں کی جانب سے پے در پے حملے ہوتے رہے، جارج ٹیلی گراف ایس سی کے دفاعی کھلاڑی کی غلطی کے سبب کھیل کے 36ویں منٹ پر رئیل کشمیر ایف سی کو پنالٹی ملی۔
نائیجریائی فٹبالر لوک مین انفادمی نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی سبقت دلائی، جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔
دوسرے ہاف میں میزبان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہی اور کھیل کے 48ویں منٹ پر گورورام داس نے گول کرکے جارج ٹیلی گراف ایس سی کو ایک ایک گول کی برابری پر لا کھڑا کر دیا، مگر 11 منٹ بعد ہی ربررٹسن نے گول کر کے رئیل کشمیر ایف سی کو 1-2 گول کی سبقت دلا دی۔
کھیل کے 79ویں منٹ پر جارج ٹیلی گراف ایس سی کو پنالٹی کے ذریعہ اسکور برابر کرنے کا سنہرا موقع ملا، لیکن مفت تنمے گھوش پنالٹی کے ذریعہ گول کرکے اسکور برابر کرنے کا آخری موقع گنوا دیا۔
کھیل کے اختتام تک رئیل کشمیر ایف سی کو 1-2 گول کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے جارج ٹیلی گراف ایس سی کو شکست دے کر بھارتی فٹبال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی ایف اے شیلڈ خطاب پر قبضہ کر لیا۔
انعامات حاصل کرنے والے کھلاڑی:
مین آف دی میچ : میتھن سمانتا(رئیل کشمیر ایف سی)
فئیر پلے ایوارڈ: رئیل کشمیر ایف سی
بہترین کوچ : رنجن بھٹاچاریہ (جارج ٹیلی گراف ایس سی)
ٹاپ اسکورر: لوک مین (رئیل کشمیر ایف سی)
بہترین فٹبالر: دانش فاروق(رئیل کشمیر ایف سی)