جموں و کشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی نے منشیات کی لت، دیگر سماجی برائیوں اور روڈ سیفی پر ایک جانکاری سمینار منعقد کیا۔ سرینگر میں مرکزی دفتر پر منعقدہ سمینار میں رورل سوسائٹی کے چیئرمین مبارک گل نے نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ موزوں وقت ہے کہ حکومت، سول سوسائٹی، والدین، مدارس، ذمہ دار شہری اور علماء، منشیات کو سماج سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اجتماعی اور انفرادی سطح پر کوششیں کریں۔
مبارک گل نے کہا کہ ''ہمیں سنجیدہ مسائل پر بات کرنی چاہئے جن کے جموں و کشمیر کی آنے والی نسلوں پر مثبت نتائج مرتب ہوں۔ منشیات کسی بھی کنبہ کو متاثر کرسکتے ہیں لیکن اپنے بچوں سے منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کرنے اور ان پر نظر گزر رکھنے سے انہیں محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔''
یہ بھی پڑھیں : Srinagar Encounter: جموں و کشمیر کے سیاست دانوں کا شفاف جانچ کا مطالبہ
سڑک حادثات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ''ہم ابھی بھی سڑک حادثات کو ٹالنے کی کوشش کررہے ہیں اور بیرون ممالک میں اس مسئلہ کے حل کو جانچا اور آزمایا گیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز سڑک حادثات کو ٹالنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن میں روڑ سیفٹی اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کرنے میں قابلیت و اہلیت شامل ہے۔ سمینار میں سوسائٹی کے اراکین، دانشور، سول سوسائٹی ممبران، طلباء اور معزز شہریوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔