ETV Bharat / state

RBI Directive on Militants : عسکریت پسندوں کے بینک کھاتوں سے متعلق آر بی آئی کی کارروائی

author img

By

Published : Oct 27, 2022, 2:31 PM IST

ریزرو بینک آف انڈیا نے عسکریت پسندی سے منسلک دس افراد کے خلاف کارروائی شروع کرنے کے حوالہ سے نوٹس جاری کیا ہے۔RBI Directive on MHA Listed Militants

عسکریت پسندوں کے بینک خاتوں سے متعلق آر بی آئی کی کارروائی

سرینگر: مرکزی وزارت داخلہ نے دس کشمیری افراد کو یو اے پی اے (UAPA) کے تحت عسکریت پسند قرار دینے کے بعد اب ریزرو بینک آف انڈیا نے نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ افراد کے بینک اکاؤنٹس اور ان کی دیگر مالی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ آر بی آئی نے اس حوالہ سے جاری کی گئی نوٹس میں مزید کہا ہے کہ ’’(عسکریت پسند قرار دیے گئے) ان افراد کی ہر ایک بھی مالی سرگرمی کو یو اے پی اے قانون کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کو رپورٹ کرنی چاہئے۔‘‘ RBI Directive on Listed Militants Bank Accounts

یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے رواں ماہ مختلف نوٹس جاری کئے ہیں جن میں دس عسکریت پسند، جو پاکستان یا بیرونی ممالک میں مقیم ہیں - کو دہشت گرد قرار دے کر ان کی جائداد و دیگر اثاثے ضبط کئے۔ ان افراد میں شوکت شیخ، فیاض ڈار، حبیب اللہ ملک، ارشاد احمد، رفیق نائی، باسط ریشی، امتیاز احمد کنڈو، ظفر اقبال، بلال احمد بیگ اور بشیر احمد پیر شامل ہیں۔ UAPA listed Kashmiri Militants

واضح رہے کہ مرکزی سرکار اور سکیورٹی فورسز نے وادی جموں کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد عسکریت پسندی، علیٰحدگی پسندی اور ان سے منسلک افراد کے خلاف سخت کاروائی جاری رکھی ہے جس میں ان افراد کے خلاف مقدمے درج کرکے جیل بھیجا گیا ہے وہیں متعدد افراد کی کی جائیداد بھی ضبط کی گئی ہے۔RBI Direction on Militants Bank Accounts

سرکار کا کہنا ہے کہ ’’عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کا جموں کشمیر سے خاتمہ کیا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.