ETV Bharat / state

راشن کارڈ ہولڈر جعلی فون کالز سے ہوشیار رہیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 3:46 PM IST

راشن کارڈ ہولڈر جعلی فون کالز سے ہوشیار رہیں۔ محکمہ نے کہا ہے کہ وہ صارفین سے ٹیلی فون کال کرکے کسی قسم کی کوئی جانکاری طلب نہیں کررہا ہے۔ لہٰذا عوام کو چاہیے کہ وہ دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہیں۔ Ration card holders beware of fake phone calls

راشن کارڈ ہولڈر جعلی فون کالز سے ہوشیار رہیں
راشن کارڈ ہولڈر جعلی فون کالز سے ہوشیار رہیں

سرینگر: محکمۂ خوراک، شہری رسدات و امور صارفین نے وادیٔ کشمیر میں جاری ای کے وائی سی تصدیق کے دوران عوام کو جعلی ٹیلی فون کالز سے خبردار رہنے کی تاکید کی ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ وہ صارفین سے ٹیلی فون کال کے ذریعہ کسی قسم بھی کی کوئی جانکاری مانگ نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو ای کے وائی سی ویری فکیشن کے لیے اپنے اپنے فیئر پرائس ڈیلروں کی طرف رجوع کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

راشن کارڈ ہولڈر کے لیے راحت کی خبر

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ کی نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ محکمۂ خوراک و رسدات عوامی تقسیم حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق محکمہ کی طرف سے جاری راشن کارڈ ہولڈرز کی ای کے آئی سی مہم کا نا جائز فائدہ اٹھاتے ہوئے چند عناصر صارفین سے ٹیلی فون کر کے اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ لوگ اس طرح کے جال میں پھنس سکتے ہیں۔ جس سے ان کو مالی یا کوئی دوسرا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس طرح کے کسی بھی واقعہ کے وقوع پذیر ہونے سے بچنے کے لیے لوگوں خاص کر طور پر راشن کارڈ ہولڈرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ایسی غیر تصدیق شدہ ٹیلی کال سے چونکنا رہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ کالز پر کوئی توجہ نہ دیں اور اس کے متعلق فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جانا چاہیے۔ محکمۂ راشن کارڈ ہولڈرز سے ٹیلی فون کال کے ذریعہ کوئی جانکاری طلب نہیں کررہا ہے اور صارفین کو ای کے وائی سی ویری فکیشن کے لیے اپنے اپنے فیئر پرائس ڈیلروں کی طرف سے رجوع کرنا ہے۔ ایسے میں ای کے وائی سی تصدیق کے عمل میں راشن کارڈ ہولڈرز کے ذریعہ او ٹی پی یا آدھار نمبر شیئر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.