ETV Bharat / state

رنبیر کپور کے ہمشکل نہیں رہے

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 4:06 PM IST

دارالحکومت سرینگر کے الہی باغ علاقے کے رہنے والے جنید شاہ کی موت گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ وہ بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ہم شکل تھے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

سنہ 2014 میں رنبیر کپور سے مشابہت ہونے کی وجہ سے جنید شاہ راتوں رات سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر مقبول ہوئے، جس کے بعد انہیں ممبئی میں ماڈلنگ کا کام بھی ملنے لگا۔

جنید کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ 'جب رنبیر اپنے کام کی وجہ سے مصروف ہوتے تھے تب اشتہارات میں ان کی جگہ جنید شاہ کام کیا کرتے تھے'۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر
28 برس کے جنید شاہ اتنے مقبول ہوچکے تھے کہ بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے بھی کئی بار ان کے تعلق سے ٹویٹ کیا۔ ایسے ہی ایک ٹویٹ میں کپور نے کہا تھا کہ 'میرے بیٹے کا جڑواں بھی ہے۔ یقین مانیں میں نہیں بتا سکتا کہ کون ہے'
بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر
شاہ کے والد نثار احمد شاہ کا کہنا ہے کہ 'ان کا بیٹا ممبئی میں ماڈلنگ کرتا تھا اور بالی وڈ کے اداکار انوپم کھیر کے ایکٹنگ اسکول میں اداکاری بھی سیکھ رہا تھا۔ وہ نہ تو قلب کے امراض میں اور نہ ہی کسی اور مرض میں مبتلا تھا۔ ہم تقریبا ایک ماہ قبل ممبئی سے واپس وادی لوٹے تھے اور تب سے اپنے گھروں میں ہی محدود تھے۔'

یہ بھی پڑھیں: سیاسی کارکنان، عسکریت پسندوں کے لئے آسان ہدف: پولیس

ان کا مزید کہنا تھا کہ "میرا بیٹا زندہ دل تھا اور اپنے آپ کو ہمیشہ فِٹ رکھنے کی کوشش کرتا تھا۔ جم جانے کا بڑا شوقین تھا۔ جنید کہتا تھا کہ انسان کو نا صرف اچھا دکھنا ہوتا ہے بلکہ تندرست بھی ہونا ہوتا ہے۔"

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دل کا دورہ پڑنے سے ہونے والی یہ تیسری موت ہے۔ اس سے قبل بارہمولہ کا رہنے والا 10 برس کا فٹ بال کھلاڑی توحید رحیم کوٹ پر ہی دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا جب کہ 22 برس کے عقبیٰ معراج سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ میں ہی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.