وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ بھارت کا آئین اب جموں و کشمیر پر مکمل طور پر لاگو ہے اور اس بل سے جموں و کشمیر میں ایسے افسران کی دستیابی ممکن ہوگی جس کو مرکزی علاقے کی انتظامیہ چلانے کا تجربہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لگ بھگ 170 مرکزی قوانین لاگو ہورہے ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس بل سے جموں و کشمیر اور لیہہ کے مرکزی علاقوں میں افسروں کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔
وزیر مملکت جی کشن ریڈی نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں جموں و کشمیر میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے انقلابی اور تاریخی فیصلے کیے ہیں۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار وہاں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دیہات کی ترقی کے لیے منریگا کے تحت ایک ہزار کروڑ کی فراہمی کی گئی۔