وادی کشمیر میں دگرگوں موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 24 اور 25 مئی کو موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 20 سے 23 مئی تک بھی موسم ناساز رہنے کی توقع ہے جس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
گرمائی دارالحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بوندا باندی ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جنوبی کشمیر کے کوکرناگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یو-این-آئی