سرینگر: وادی کشمیر میں بدھ کی علی الصبح بارشوں نے گرمی کے زور کو توڑ کر لوگوں کے لئے راحت کا سامان فراہم کیا۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات نے اگلے 36 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے لوگوں سے ان دریاؤں اور ندی نالوں جن میں فلش فلڈس آنے کے خطرات رہتے ہیں، کے نزدیک جانے سے اجتناب کرنے کی تاکید کی ہے۔Kashmir Weather update
محکمہ موسمیات نے منگل کو جموں و کشمیر میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں لوگوں کو محتاط رہنے اور ایسے مقامات کے قریب جانے سے گریز کرنے کے لیے کہا گیا ہے جہاں سیلاب کا خطرہ ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج صبح جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی اور اب بھی ہلکی بارش ہو رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ "آئندہ 24-36 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ مقامی ندیوں، نالوں وغیرہ میں پہلے ہی بہت زیادہ پانی موجود ہے جس کی وجہ سے گلیشیئر پگھل جاتے ہیں اور ان ندی نالوں میں بارش کا پانی شامل ہونے سے اکثر سیلاب اور مٹی کے تودے گر جاتے ہیں۔" وہی انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ محتاط رہیں اور ایسی جگہوں کے قریب جانے سے گریز کریں جہاں سیلاب وغیرہ کا خطرہ ہو۔ relief from sweltering heat in Kashmir
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلشیئرز کے پگھلنے سے مقامی دریاؤں اور ندی نالوں میں پہلے ہی پانی جمع ہوا ہے اور ان میں بارشوں کا اضافی پانی جمع ہونے سے فلش فلڈس آنے کا خطرہ ہے لہذا لوگوں سے تاکید ہے کہ وہ ان کے نزدیک جانے سے پرہیز کریں۔
وادی میں بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت20.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران11 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت22.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران4.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : weather in Kashmir: کشمیر میں آئندہ دنوں میں گرمی سے قدرے راحت ملنے کا امکان