ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں تیس اور اکتیس مئی کو بارش کا امکان - کشمیر میں موسم کی پیشن گوئی

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 30 اور 31 مئی کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ rain Forecast in Kashmir

کشمیر میں تیس اور اکتیس مئی کو بارشوں کا امکان

author img

By

Published : May 28, 2023, 1:06 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں موسمی صورتحال ابھی سنبھل ہی رہی ہے کہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں 30 اور 31 مئی کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ دریں اثنا وادی کا شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے کم درج ہو رہا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gusty Winds In Kashmir طوفانی آندھی اور شدید ژالہ باری کی قہر سامانیاں، ایک درجن مکانوں کو نقصان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.