ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی - وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 18, 2023, 12:46 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران بعد دوپہر کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 19 سے 23 مئی تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران دوپہر کے بعد کہیں کہیں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔تاہم انہوں نے اگلے ہفتے کے دوران وسیع پیمانے کی بارشوں کو خارج از امکان قرار دیا۔
دریں اثنا گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی وادی کے کئی علاقوں میں بارشیں ہوئیں اور اس دوران سری نگر میں 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ قاضی گنڈ میں 2.8 ملی میٹر، پہلگام میں 1.3 ملی میٹر، گلمرگ میں 6.2 ملی میٹر اور کو کرناگ میں 1.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ادھر گلمرگ کو چھوڑ کر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت13.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: Snow Leopard found in Kishtwar کشتواڑ نیشنل پارک کے کیمرہ ٹریپ میں تین برفانی چیتے کے تصاویر قید

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.