وزیر مملکت برائے ریلوے درشنا جاردوش ان دنوں کشمیر کے دورے پر ہیں اس دوران انہوں نے جموں و کشمیر میں ریلوے پروجیکٹس کا جائزہ لیا۔
سرینگر ریلوے اسٹیشن پر انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمالیائی خطہ میں مقیم لوگوں کو راحت پہنچانے کے لیے ریلوے انتظامیہ کام کر رہی ہے۔ مودی حکومت آتم نربھر بھارت کے تحت ملک بھر میں کئی پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔
ادھمپور، سرینگر، بارہمولہ ریل لنک نیشنل پروجیکٹ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے درشنا جاردوش نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے بننے سے لوگوں کو کافی راحت ہوگی کیونکہ موسم کیسا بھی ہو ریلوے خدمات جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں: جب پُرہجوم سرکاری تقاریب جاری ہیں تو مساجد اور درگاہیں بند کیوں: محبوبہ مفتی
وہیں جب ان سے پوچھا گیا کہ 2017 میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ بارہمولہ بانیہال کے درمیان پانچ نئے اسٹیشنز بنائے جائیں گے تو انہوں نے کہا کہ دو پر کام جلد مکمل ہو جائے گا جبکہ بقیہ تین کے لیے پھر سے کام کیا جائے گا۔