ETV Bharat / state

کشمیر: جنگل اراضی پر ناجائز قبضہ کو ہٹایا گیا - مزید تحقیقات شروع

محکمہ جنگلات نے 11 سوکنال سے زائد جنگل اراضی کو ناجائز قبضہ سے چھڑا یا۔

جنگل اراضی پر ناجائز قبضہ کو ہٹایا گیا
جنگل اراضی پر ناجائز قبضہ کو ہٹایا گیا
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 10:48 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان اور پلوامہ کے زرکن اور تھیارین علاقوں کے جنگلات میں کچھ لوگوں نے جنگل اراضی پر ناجائز قبضہ کیا تھا جس پر فارسٹ ڈویژن نے کارروائی کرکے 11سو کنال سے زائد جنگل اراضی کو ناجائز قبضے سے چھڑایا۔

جنگل اراضی پر ناجائز قبضہ کو ہٹایا گیا

اس تعلق سے محکمہ جنگلات نے ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس کی صدارت ڈی ایف او شوپیان شیخ ایوب کررہے تھے جن ہمراہ رینج افسر پلوامہ سیلم اعجاز، رینج افسر شوپیان غلام نبی چوہان، ڈپٹی ڈائرکٹر پروٹیکشن، ڈی ایس پی ماجد، ایس ایج آو کیلر نیم احمد تھے۔

محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ کئی علاقوں کا دورہ کیا جس دوران مقامی لوگوں کی طرف سے جنگل اراضی پر ناجائز قبضہ کو ہٹایا گیا۔

ڈی ایف او شیخ ایوب نے متعلقہ عملے کو جنگل علاقوں میں گشت تیز کرنے کی ہدایت دی، تاکہ جنگل اراضی پر ناجائز قبضے کی کوشش پر روک لگائی جاسکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔

اس دوران انہوں نے لوگوں سے کہا کہ محکمہ جنگلات ضلع میں کسی بھی شخص کو جنگل اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دے گا۔

انہوں نے مزید عوام سے اپیل کی کہ' عوام مالی نقصان سے بچنے کیلئے محکمہ جنگلات کی اراضی پر تعمیرات سے گریز کریں جنگلات کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، محکمہ جنگلات پر ناجائز قابضین کے خلاف بلاتخصیص کاروائی جاری رہے گی، مسمارگی کاروائی میں کسی اثر و رسوخ کی پرواہ نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی قائم کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.