سرینگر: گزشتہ روز کی طرح جمعرات کے روز بھی وادی کے تمام اضلاع میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے کئی ڈگری نیچے رہا وہیں دھند بھی بیشتر علاقوں میں چھائی رہی۔ گرمائی راجدھانی سرینگر میں جہاں آج رات کا درجۂ حرارت منفی 3.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا وہیں محکمۂ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر کے چند حصوں میں جمعہ تک دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ کی پیش گوئی کے مطابق، وادی سے سب سے سرد ترین رات جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں محسوس کی گئی جب وہاں رات کا درجۂ حرارت منفی 6.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا وہیں باندی پورہ، شوپیاں، گاندربل، پہلگام اور بڈگام میں شدید سردی محسوس کی گئی۔ ضلع باندی پورہ میں جہاں منفی 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
کشمیر میں شبانہ درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے درج
دوسری جانب شوپیاں میں منفی 5.6، گاندربل میں منفی 5.5، پہلگام میں منفی 5.4 اور منفی 5.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اننت ناگ میں پارہ منفی 4.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جب کہ مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ قاضی گنڈ میں پارہ منفی 3.8 ڈگری سیلسیس رہا جب کہ کپوارہ اور کوکرناگ میں بالترتیب منفی 4.3 اور منفی 2.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طر ح بارہمولہ میں شبانہ درجۂ حرارت منفی 4.2 جب کہ کولگام میں منفی 2.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں صوبہ جموں کے تمام علاقوں میں بھی درجۂ حرارت گزشتہ روز کی طرح نقطۂ انجماد سے اوپر ہی رہا۔
بھدیروہ میں سب سے کم 2.0 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج کیا گیا، جس کے سبب جموں صوبے کی سب سے سرد ترین رات یہاں کے لوگوں نے محسوس کی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق، سرمائی راجدھانی جموں میں کل رات کا کم از کم درجۂ حرارت 5.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کٹرا کا 7.5 ڈگری سیلسیس، کٹھوعہ میں 8.5 ڈگری سیلسیس اور بٹوٹ میں 6.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بھدیروہ کے بعد اودھم پور میں جموں صوبے میں سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی، جب وہاں رات کا درجۂ حرارت 4.5 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔ وہیں مرکزی زیر انتظام لداخ کے لیہہ میں منفی 9.0 ڈگری درج کیا گیا، کارگل میں منفی 9.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا وہیں دراس میں منفی 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔