پلوامہ: محمکہ کھیل کود کی جانب سے کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے اگرچہ لڑکوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جاتی ہیں وہیں لڑکیوں کو بھی کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے محمکہ کی جانب سے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں صوبائی سطح کھو کھو چیمپئن شپ کا آغاز کیا۔ اس چیمپئن شپ کا انقعاد ضلع پلوامہ کے خواتین ڈگری کالج پلوامہ میں کیا گیا، جس میں وادی کے محتلف اضلاع سے آئے ہوئے 9 ٹیموں نے شرکت کی۔اس چیمپئن شپ کا آغاز اج سے ہوا جہاں سے ایک ٹیم نکل کر پھر یوٹی سطح اور پھر ریاستی سطح پر جموں و کشمیر کی نمائندگی کرے گی۔
آج کے اس مقابلے میں ہر ایک ضلع سے 12 بچیوں نے شرکت کی جن کے درمیان مقابلہ کروایا گیا اور یہاں سے ہی ایک ٹیم منتخب کی جائے جو آگے جاکر جموں وکشمیر کی نمائندگی کرے گی۔یہ مقابلے انڈر 19 عمر کی لڑکیوں کیلئے کیا جارہا ہے۔ اس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم ،محمکہ کھیل کود کے افسران کے علاوہ خواتین ڈگری کالج کی پرنسپل نے شرکت کی۔اس سلسلے میں سرینگر سے آئے ہوئے کھلاڑی ایمان نے بتایا کہ ہمیں اس طرح کے موقع فراہم کرنا ایک اچھی بات ہے اور ہم بہت محنت کریں گے کہ ہم ہی جیتے۔وہی دوسرے جانب بڈگام سے آئے ہوئے مہک یاسین نے کہا کہ ہمیں موقع فراہم کیا جارہا ہے جس کو عبور کرنے کی کوشش کریں گے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے کہا کہ لڑکیوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کوشش کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لڑکیاں بھی کھیل کود میں اپنا مستقبل بنا سکتے ہیں اگر وہ محنت اور لگن سے کس ایک کھیل کو چن لیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے انسان تندرست رہتا ہے ساتھ ہی یہ بری عادتوں سے بھی دور رکھتا ہے جبکہ محمکہ ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہیں۔